راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد نئے اوقات کار کے تحت آج ہفتہ کو پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چھٹی ہوگی۔ اگلے ہفتے سے صرف ٹیچرز 3 گھنٹے سکول، اسباق کی پلاننگ اور ٹیچر ڈویلپمنٹ کے لئے سکول جائیں گے۔ ادھر اساتذہ تنظیموں نے ہفتہ میں پانج روز ورکنگ ڈے رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کو بھی پچوں کے ساتھ چھٹی دی جائے اور پرانے اوقات کار بحال کیا جائے تاکہ اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے۔