• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عفان قیصر کا میڈیکل اور سوشل میڈیا سے ماہانہ کمائی سے متعلق انکشاف


سوشل میڈیا پر جنک فوڈ کے نقصانات بتانے کے سبب مقبول ہونے والے ڈاکٹر عفان قیصر نے اپنے میڈیکل شعبے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہونے والی ماہانہ کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ڈاکٹر عفان قیصر نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم، یوٹیوب کے لیے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران انہوں نے بتایا کہ میں گزشتہ کئی برسوں سے نونہال رسالے اور اخباروں میں لکھ رہا ہوں، میں ایک لکھاری اور ڈاکٹر ہوں۔

عفان قیصر نے مزید کہا کہ جس طرف ہمارا معاشرہ چل پڑا ہے، طلاق اور شادی شدہ جوڑوں میں علیحدگی کی شرح بڑھے گی۔

ڈاکٹر عفان نے اپنے انٹرویو کے دوران فیملی وی لاگنگ کرنے والے یوٹیوبرز کے ساتھ ساتھ معروف کانٹینٹ کرئیٹر و یوٹیوبر ڈکی بھائی پر بھی کڑی تنقید کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران ڈاکٹر عفان قیصر نے تَصوُف، واصف علی واصف، دیگر کتابوں اور ایک سے زائد شادیوں پر بھی بات کی۔

انہوں نے پوڈ کاسٹ کے میزبان کی جانب سے کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر تفصیل سے جواب دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا سے جو بھی کماتا ہوں وہ ٹیم میں کی تنخواہوں میں چلا جاتا ہے، یوٹیوب اور فیس بُک کی کمائی جو اِن پلیٹ فارمز کو ہینڈل کر رہے ہیں اُن کی تنخواہوں میں سَرف ہو جاتی ہے۔

ڈاکٹر عفان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پاکستان کی سب سے بڑی ڈگری موجود ہے، میں میڈیکل اور سوشل میڈیا دونوں سے نہیں کما رہا، میری آمدنی کا مضبوط ذریعہ زمینیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’جی آئی‘ اور  ’لیوَر ٹرانسپلانٹ‘ میرا شوق تھا، میں اس فیلڈ میں اپنا شوق پورا کرنے آیا تھا، میرے والدین بھی ڈاکٹر اور پروفیسر رہے ہیں اس لیے مجھے کبھی پیسے کی کوئی کمی نہیں رہی۔

ڈاکٹر عفان قیصر نے کہا کہ مجھے میری جابز، اسپتال اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کچھ خاص رقم نہیں بچتی ہے، میرے اخراجات بھی بہت ہیں سب اُن میں استعمال ہو جاتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید