• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیشتر پاکستانی مہمان نوازی کی روایات پر نازاں

پاکستانیوں کی بڑی تعداد مہمان نوازی کی روایات پر نازاں دیکھائی دیتی ہے۔ 

اپسوس پاکستان کے نئے سروے میں 54 فیصد پاکستانیوں نے ہم وطنوں کی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کو سب سے زیادہ پسندیدہ قرار دے دیا۔

سروے میں عوام نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام مہمان نواز ہیں، ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔

سروے میں 42 فیصد پاکستانی مقامی روایات اور ملکی ثقافت، 35 فیصد قدرتی مناظر، 34 فیصد کھانوں کی وسیع اقسام اور ذائقوں جبکہ 29 فیصد ملک کے خوبصورت سیاحتی مقامات کے معترف نظر آئے۔

سروے میں 19 فیصد نے شہروں کے جغرافیائی حدود، 16 فیصد نے اسلامی شناخت اور 10 فیصد نے عوام کے جذبہ حُب الوطنی کی تعریف کی اور اِسے پاکستان میں سب سے زیادہ پسندیدہ چیز کہا۔

خاص رپورٹ سے مزید