کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے اسکول میں بسکٹ کھانے کے بعد 80طلبہ کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 257طلبہ میں فوڈ پوائزننگ کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سمبھاجی نگر کے ضلع کونسل اسکول میں فراہم کردہ بسکٹ کھانے سے طلبہ کی طبیعتخراب ہوئی۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح 8:30 بجے کے قریب بچوں کو کھانے کےلیے بسکٹ دیے گئے تھے، جسے کھاتے ہی بچوں کو متلی ہونا شروع ہوگئی تھی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔