اسلام آباد ( فاروق اقدس ) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شکیب الحسن جو قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
انہوں نے شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا تھا اور منتخب ہونے کے بعد جنوری میں قانون ساز رکن کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ حکومت کے خاتمے کے بعد شکیب الحسن کی رکنیت بھی ختم ہوگئی۔ شکیب الحسن اس وقت کینیڈا میں تھے۔
شیخ حسینہ کے اقتدار کے خلاف تحریک کی قیادت کرنے والے طالب علم رہنما آصف محمود جن کی عمر 26 سال ہے اور وہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں کھیلوں کے وزیر ہیں۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے دورے کے موقع پر آصف محمود کو کھلاڑیوں کی فہرست پیش کی گئی۔
انہوں نے شکیب الحسن کو اس کے باوجود ٹیم کے ساتھ پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دے دی۔
اطلاعات کے مطابق شکیب الحسن پاکستان پہنچ گئے ہیں اور کینیڈا سے براہ راست پاکستان آئے ہیں جہاں وہ پاکستان کے خلاف مقابلوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کریں گے۔