• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت، پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت چار شدید زخمی

لکی مروت(نمائندہ جنگ) لکی مروت کے دور افتادہ برگئی کے علاقے میں دوران گشت پولیس موبائل پر دہشتگردوں کاحملہ ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او تھانہ برگئی سمیت 4 پولیس جوان شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ برگئی کی پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ بمقام نزد سیداعظم پمپ علاقہ تھانہ برگی حدود میں نامعلوم بامسلح دھشتگردوں نے موبائل گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے pasi شاکر خان SHO تھانہ برگی سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جبکہ کانسٹیبل نثار احمد کانسٹیبل بلٹ نمبر 9671ایف آر پی شہید ہوگیا ہیں۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
اہم خبریں سے مزید