• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کو خوراک اور پانی کی اشد ضرورت لیکن انہیں بم مل رہے ہیں، اقوام متحدہ

جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ نے گزشتہ روز اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ میں امدادکے داخلے کو ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے،وہاں کی آبادی کو خوراک اور پانی کی بجائے انہیں بم پہنچا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے نے غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی کے تقریباً نو ہفتوں کے بعد جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی مذمت کی ۔ جنیوا میں او سی ایچ اے کے ترجمان جینز لایرکے نے بتایا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب وہاں تقسیم کرنے کے لیے امداد نہیں بچی ، کیونکہ امدادی کارروائی کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے،اور لوگوں کو دینے کے لیے مزید کچھ نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید