• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن لیڈر اور اسپیکر کے درمیان دلچسپ مکالمہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اورا سپیکر کے در میان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ اپو زیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پرا سپیکر ایازصادق سے شکوہ کیا کہ مجھ سے آپ نے وعدہ کیا تھا کہ میری تقریر میڈیا پر پوری دکھائی جائےگی میری تقریر کو کاٹ دیا گیا ،میں نے اپنی تقریر میں یکجہتی اور پاکستان کہ بات کی ، ہماری آواز آپ کو یا ٹریژری کو اگر پسند نہیں ہم چلے جائیں گے،ہم پھر باہر اپنی اسمبلی لگا دیں گے۔۔ اسپیکر ایاز صاد ق نے کہا کہ تقریر ہر جگہ شو ہورہی تھی ،آپ کی تقریر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نشر کی ،میں نے یہ کہا تھا کہ تمام تقاریر خود دیکھوں گاجو قومی مفاد کے خلاف جو بات ہوگی اس کو حذف کردوں گا۔
اہم خبریں سے مزید