• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبی تحفظ پر عالمی کانفرنس شروع، چیلنجز اور حل پر 100 تحقیقی مقالے پیش ہونگے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )آبی تحفظ پر 2روزہ عالمی کانفرنس کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شروع ہو گئی ، ٹیکنیکل سیشن میں آبی چیلنجز اور ان کے حل پر 100سے زائد تحقیقی مقالے پیش کئے جائیں گے ، دو روزہ عالمی کانفرنس کا موضوع "آبی تحفظ اور سماجی و معاشی ترقی کے لئے نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ہے ، دو روزہ اس بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد پاکستان کے آبی مسائل پر توجہ مرکوز کرنا اور ادارہ جاتی و بین الشعبہ جاتی مکالمے کو فروغ دینا ہے تاکہ پائیدار آبی نظم و نسق کے لیے تحقیق، اختراع اور ٹیکنالوجی کے کردار کو مضبوط کیا جا سکے ، پہلے روز کلیدی مقررین نے کہا کہ اکستان میں پانی کی قلت کے اثرات خوراک ،صحت عامہ اور معیشت پر پڑ رہے ہیں جس میں کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری،وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفيسر ڈاکٹر انيس احمد، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہری پورپروفیسر ڈاکٹر شفیق، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل ڈاکٹر حفصہ رشید ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس و انڈسٹری ناصر ایم قریشی شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید