• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ISI ہیڈ کوارٹرز میں وزیراعظم اور سروسز چیفس کا مل بیٹھنا اہم، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ وزیر خارجہ اسحق ڈار اور سروسز چیفس بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کار، بریگیڈیئر (ر)راشد ولی نے جیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا گھمنڈ ایکسپوز ہوا ہے۔ دنیا دھمکی آمیز رویہ پسند نہیں کرتی یہ رویہ بڑا ناروا ہے۔ایٹمی قوت کی حیثیت سے بہت غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ دنیا بھارت کے عزائم بھانپ چکی ہے۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بہت اہم ہے۔ وزیراعظم ، سروسز چیفس سب کا مل بیٹھناصورتحال کی نشاندہی کرتا ہے، اس وقت جو اسٹینڈ اپ صورتحال ہے پوری قوم کو معلوم ہے۔ اس وقت ان کا دورہ اور آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر ز جاکر آگاہی حاصل کرناہدایات دینا۔بھارت نے جو جارحیت کی ہے اس کے لئے جو رد عمل کے اقدامات ہیں یہ سار ا معلومات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔معلومات ہماری پریمیر ایجنسی کے پاس آتی ہے۔اس لئے یہ دورہ بہت اہم ہے۔ وزیراعظم ، سروسز چیفس سب کا مل بیٹھناصورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔جتنے بھی آپشن ہیں ان پر ری ویو کیا جارہا ہے۔بین الاقوامی فور م پر بھارتی اقدامات کو ہائی لائٹ کرنا بہت اہم ہے۔ہم نے سلامتی کونسل میں بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید