• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات کی وجہ سے بھارت کا پوری دنیا میں مذاق بن گیا، احسن اقبال

نارووال (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کا نارووال پیس ڈائیلاگ تقریب سے خطاب۔ آج ہمارے ہمسایہ ملک نے ہندو نظریہ کے ساتھ جو نفرت پیدا کی ہے اس میں وہ خود جل رہا ہے۔ موجودہ حالات کی وجہ سے بھارت کا پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ کل کو مودی کو فلو ہو گیا تو اس کا الزام بھی پاکستان پر نہ لگا دیں۔ ہم چاہتے ہیں خطے میں امن ہو لوگ ترقی کریں۔ ہم نہیں چاہتے کہ جنگ وجدل کا مقابلہ ہو کیونکہ آگ سب کو جلا دیتی ہے۔ پاکستان امن کا داعی ہے اگر بھارت نے بھول کر بھی ایک پنچ مارا تو پاکستان دو پنچ مارے گا۔
اہم خبریں سے مزید