• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے پانی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مختلف صنعتوں کی جانب سے پانی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر کابینہ کی منظوری اور منٹس آف میٹنگ طلب کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مختلف صنعتوں کی جانب سے پانی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ صنعت کاروں کے وکیل نے کہا کہ سندھ حکومت کے 2016 کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ پانی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری سندھ کابینہ سے لینی ہوتی ہے۔ 2016کے بعد سے کابینہ نے پانی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہیں دی، واٹر بورڈ از خود سالانہ اضافہ کررہا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بغیر پانی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔
اہم خبریں سے مزید