• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات، ریٹائرڈ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی فیوچر کالونی بلدیہ اسکول کے قریب واقع انٹرنیٹ کیبل کی دکان پر موٹرسائیکل سوار 3ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرارہو گئے،گولیاں لگنے کے نتیجے میں دکان میں بیٹھاشخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ نظام الدین ولد جمال الدین کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔مقتول نظام الدین کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا جو اسی علاقے میں رہائش پذیر اور انٹر نیٹ کا کام کرتا تھا۔ منگھوپیر تھانے کی حدود الغازی ولاز میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی شناخت سالہ 57 سالہ نذیر احمد ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ۔
اہم خبریں سے مزید