• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مسلح افواج کے ریٹائرڈ افسران کا عزم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ملک کی تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ افسران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن خود کیا اور اسی کو بنیاد بنا کر سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کی جو ناقابل قبول ہے۔راولپنڈی میں پاکستان آرمڈ سروسز بورڈ کے تحت ریٹائرڈ فوجی افسران نے ان خیالات کا اظہار منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کیا، پریس کانفرنس میں تینوں مسلح افواج کے سابق سینیئر افسران نے شرکت کی۔میجر جنرل (ریٹائرڈ) جاوید اسلم نے کہا کہ وہ بیس لاکھ ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت کی تو اسے بھرپور اور سخت جواب ملے گا۔
اہم خبریں سے مزید