• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے مقدمات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سردار عبد الرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے دریائے سندھ پر کینالز بنانے اور سندھ کی غیر قانونی زمینیں الاٹمنٹ کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک کے متحرک سیاسی رہنماوں ، کارکنان اور سوشل ورکرز کے خلاف حکومت کی ایما پر پولیس انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔ مسلم لیگی رہنما نے حکومت کی جانب سے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا ہے کہ درج جھوٹے اور جعلی مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں ۔ سردار عبدالرحیم نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام تحریکی دوستوں کی ہر قسم کی قانونی مدد کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔
اہم خبریں سے مزید