• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ثقافتی، ماحولیاتی اور تفریحی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے، وزیر مملکت

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی رثہ حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت سمیت اہم شعبوں میں تعاون کے ذریعے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ڈی ایٹ کے مشترکہ وژن پر کاربند ہے اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں قومی سیاحت کی ترقی کی حکمت عملی کے مطابق سیاحت کو اقتصادی ترقی کے محرک کے طور پراہم مقام دینے کے لیے متعدد اقدامات پر عمل پیرا ہیں جبکہ "سلام پاکستان” اقدام کے تحت پاکستان میں دستیاب سیاحتی سہولیات کو مربوط کرتے ہوئے ایڈونچر ٹورازم، مذہبی اور ثقافتی سیاحت، ماحولیاتی سیاحت، طبی سیاحت اور تفریحی سیاحت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو قاہرہ میں چوتھے ڈی ایٹ وزارتی اجلاس برائے سیاحتی تعاون میں پاکستانی وفد کے سربراہ کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید