• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی باکسر کو شکست دیکر کراچی پہنچنے پر شہیر آفریدی کا شاندار استقبال

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ صورتحال کےموقع پر بینکاک میں بھارتکو شکست فاش دینے والے سندھ پولیس کے باکسر شہیرآفریدی کا رات گئے کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ شہیر آفریدی تھائی لینڈ سے کراچی پہنچے تو پولیس نے کندھوں پر اٹھا لیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی، ڈی آئی جی آر آر ایف غلام اظفر مہسر، ایس ایس پی علی رضا نے استقبال کیا۔ ساتھی پولیس ملازمان نے شہیر آفریدی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ایئر پورٹ پر فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید