• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش، 17 رکنی عبوری کونسل نے ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں حلف اٹھالیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلا دیش میں نوبیل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں17رکنی عبوری کونسل نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب بنگلا دیش کے ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جہاں ڈاکٹر یونس سے بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے حلف لیا، طلبہ رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود بھی 17 رکنی عبوری حکومت میں شامل ہیں، قبل ازیں ڈاکٹر محمد یونس کے پیرس سے وطن واپس پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھے گئے اور میڈیا سے گفتگو میں یونس کی آواز بھراگئی ۔ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ طلبہ نے ملک کو بچالیا،آزادی کا تحفظ اور امنواپس پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھے گئے اور میڈیا سے گفتگو میں یونس کی آواز بھراگئی ۔ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ طلبہ نے ملک کو بچالیا،آزادی کا تحفظ اور امن واستحکام کے لئے کام کرنا ہے، ساتھ کھڑے نوجوانوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔خیال رہے کہ عبوری حکومت کی سربراہی کیلئے پروفیسر محمد یونس کا نام طلبہ تحریک کے رہنماؤں کی جانب سے دیا گیا تھا۔ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا تھاکہ سازش کے تحت بنگلا دیش میں اقلیتوں پر حملے کئے گئے، بنگلادیش کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، ہم سب ملکر بنگلا دیش کو مالی مشکلات سے نکالیں گے۔
اہم خبریں سے مزید