• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آرٹیکل 6 لگا کر دیکھ لے، میں یہیں ہوں اور رہوں گا: عارف علوی

اسلام آباد(جنگ نیوز) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل 6 لگا کر دیکھ لے، میں یہیں ہوں اور رہوں گا۔ہمیشہ سے آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں، میری پرائیوٹ گفتگو کسی کو سننے کا حق نہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق سوال پر عارف علوی نے جواب دیا کہ انشاء اللہ وہ جلد باہر آئیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔اس موقع پر صحافی نے پوچھا کہ آپ نے جس انداز سے اسمبلی تحلیل کی اس پر آرٹیکل 6 لگانے کا کہا جا رہا ہے؟ اس پر عارف علوی نے کہا کہ آرٹیکل 6 اگر لگانا چاہیں تو کوشش کرلیں اور اپنی خوشی بھی پوری کر لیں\
اہم خبریں سے مزید