• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی سیکرٹری دفاع کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) عراق کے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی،جنرل احمد داؤد سلمان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کی تعریف کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول ابھرتے ہوئے سکیورٹی حالات اور دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مہمان شخصیت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید