• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کے عزائم خاک میں ملانیوالے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا آج یوم شہادت

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)پاک فضائیہ کے جوانسال ہواباز اور پاکستان فوج کے ہیرو راشد منہاس شہید نشان حیدر کا آج 53واں یوم شہادت ہے۔ 20اگست 1971ء کو راشد منہاس مسرور بیس کراچی سے اپنی تیسری تنہا پرواز کیلئے جب وہ ٹی 33جیٹ سے روانہ ہونے لگے تو اُن کا انسٹرکٹر مطیع الرحمان جو مشرقی پاکستان سے تعلق رکھتا تھا ان کے ساتھ زبردستی طیارے میں سوار ہو گیا۔ اُس وقت مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی بھارتی فوج کی مدد سے پاک فوج کیخلاف جنگ لڑ رہی تھی۔
اہم خبریں سے مزید