• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو ریلیف کے بجائے پورے ملک میں بجلی سستی کی جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے صرف پنجاب میں 2ماہ کے لیے 14روپے فی یونٹ کمی کے بجائے پورے ملک میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی جائے۔ ۔ حکومت نے جماعت اسلامی سے معاہدے کے مطابق عوام کو ریلیف نہ دیا تو ملک بھر سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کیے جائیں گے۔28 اگست کو ملک گیر شٹر ہڑتال ہوگی۔ سندھ حکومت نے سارے اختیارات اور وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید