• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں پاکستان کے سفیر اور ان کی ٹیم بھرپور محنت، لگن سے کام کر رہی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (جنگ نیوز )وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چین میں پاکستانی سفارت خانے کی کارکردگی کے حوالے سے دی گئی خبر درست نہیں۔چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی پوری ٹیم بھرپور محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے اور وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران ان کی کارکردگی کو سراہا تھا۔ پاک چین تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے سفارت خانے کہ خدمات قابل قدر ہیں دفتر خارجہ نے چین میں پاکستان کے سفیر کے بارے میں شائع خبر کی سختی سے تر دید کی اور کہا کہ خبر دینے سے قبل اس کی دفتر خارجہ سے توثیق بھی نہیں کرائی سفیرہاشمی پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت اپنے وطن پاکستان آئے ہوئے ہیں ۔ جنہیں کراچی میں منعقدہ فوڈ اینڈ ایگزی ایکسپو میں شرکت کرنا تھی ۔
اہم خبریں سے مزید