• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، محکمہ موسمیات کے پاس ہر جگہ بارش کے حوالے سے طریقہ کار موجود نہیں، سندھ حکومت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں مون سون کی بارشوں کے بعد سندھ حکومت اور محکمہ بلدیات مکمل طور پر صورتحال کو کنٹرول کررہی ہے سکھر کے حوالے سے محکمہ موسمیات اور ڈپٹی کمشنر کےبارش کے اعداد و شمار الگ ہیں۔ محکمہ موسمیات کے پاس ہر جگہ بارش کے حوالے سے طریقہ کار موجود نہیں ہے ، جو سڑکیں حال ہی میں بنی ہیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں ایسے کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی ہوگی پنجاب حکومت کا دو ماہ کے کیے پینتالیس ارب روپے خرچ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ دو ماہ کا ریلیف سیاسی دکھاوا ہے مخدوم جمیل الزماں ہمارے سنئیر رہنما ہیں اگر ان کی کوئی ناراضگی ہوگی تو ہم ان کو منا لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے لوکل گورنمنٹ قاسم سومرو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ دادو میں اس وقت بھی بارش ہو رہی ہے، دادو کینال میں شگاف پڑا ہے امکان ہے آئندہ چند گھنٹے میں یہ پر کر دیا جائیگا۔۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کے حوالے سے محکمہ موسمیات اور ڈپٹی کمشنر کی بارش کے اعداد و شمار الگ ہیں۔ محکمہ موسمیات کے پاس ہر جگہ بارش کے حوالے سے طریقہ کار موجود نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید