• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کا دعویٰ، محکمہ موسمیات نے تردید کردی

کراچی ( آن لائن ) محکمہ موسمیات نے سکھر میں 2روز کے دوران 300ملی میٹر بارش کا دعویٰ غلط قرار دیدیا۔ چیف میٹرلوجسٹ نے کہا کہ سکھر میں گزشتہ روز کی 100 ملی میٹر بارش نے 2008ء کی بارش کا کا ریکارڈ توڑا ہے،77سال کی بارش کی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹنے کا دعویٰ غلط ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سکھر کے قریب روہڑی میں 134 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے کہا کہ 2002 ء سے 2003ء کے دوران سندھ کے ہر تعلقہ میں رین گیجز کی تنصیب ہوئی، ہر تعلقہ انچارج کو ہر ماہ رپورٹ محکمہ موسمیات کو کرنے کا ذمہ دار بنایا گیا تھا۔انجم نذیر کا کہنا ہے کہ ریونیو آفیسرز کے مسلسل ٹرانسفر کی وجہ سے رین گیجز کا ریکارڈ صحیح طور پر مرتب نہیں کیا جاسکا، رین گیجز پر ریکارڈ بارش متعلقہ تعلقہ کی تو ہوسکتی ہے پورے سکھر کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے ریونیو آفیسرز کی تربیت نہ ہونے کے باعث انہیں رین گیج کا استعمال نہیں آتا، رین گیجز کا مرتب کردہ ریکارڈ عالمی معیار کے مطابق تسلیم نہیں کیا جاتا، بین الاقوامی معیار کے مطابق صرف آبزرویٹری کا ریکارڈ مستند ہوتا ہے۔انکا کہنا ہے کہ سکھر آبزرویٹری 1997ء میں قائم کی گئی، کسی بھی آبزرویٹری کا 30سال کا ریکارڈ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، سکھر آبزرویٹری کو قائم ہوئے صرف 27 سال ہوئے ہیں، محکمہ موسمیات عالمی موسمیاتی ادارے کے معیار کے مطابق بارش کا ریکارڈ مرتب کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید