• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈزنی لینڈ کے کھانے میں الرجی، وکلا کا خاتون کی ہلاکت پر شوہر کو ثالثی میں لے جانے کی کوششوں کا دفاع

کراچی ( جنگ نیوز)امریکی تفریحی ادارے ڈزنی لینڈ کی جانب سے فلوریڈا میں ایک رنڈوے شخص کی طرف سے دائر کردہ اپنی بیوی کی موت کے مقدمے کو عدالت سے باہر نکال کر ثالثی میں لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن برطانوی تشریاتی ادارے کے مطابق اس حوالے سےوکلا کی جانب سے اپنے عمل کے دفاع کےلیے یہ دلیل بے بنیاد نہیں ہیں کہ یہ کوشش جائز ہے۔وائٹ اینڈ کیس کے ڈزنی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اس شخص جس کی بیوی گزشتہ سال ڈزنی اسپرنگز شاپنگ کمپلیکس کے ایک ریستوران میں کھانے کے بعد الرجی کے ردعمل سے ہلاک ہو گئی تھی، کو ثالثی میں جانا چاہیے کیونکہ اس نے 2019میں ڈزنی+ اسٹریمنگ سروس کے ٹرائل کے لیے سائن اپ کیا تھا ، اس لئے اس نے ان شرائط پر اتفاق کیا تھا کہ تمام تنازعات خواہ دذاتی چوٹ ہو یا الرجی وغیرہ وہ اس پر ثالثی کرسکتے ہیں ،سوشل میڈیا پر ڈزنی لینڈ کے اس موقف کو مضحکہ خیر قرار دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید