• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلڈ ٹیلی میٹری نیٹ ورک کا ماسٹر پلان منظوری کے لئے تیار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک مثبت پیش رفت میں حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی اور تکنیکی مدد سے فلڈ ٹیلی میٹری نیٹ ورک کیلئے پہلا قومی ماسٹر پلان تیار کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ملک کے دریاؤں کے کیچمنٹ ایریاز اور چار صوبوں پنجاب ، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 707ٹیلی میٹری اسٹیشن دو مرحلوں میں نصب کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کو جلد ہی سی ڈی ڈبلیو پی (سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی) اور پھر ایکنیک (ایگزیکٹیو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل) کے ذریعے منظوری دی جائے گی۔ پلاننگ کمیشن، واپڈا اور وزارت آبی وسائل کے اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ فیڈرل فلڈ کمیشن اور واپڈا نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی تکنیکی مدد سے اس منصوبے کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید