• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس بند کرنے کے نیب کے پرانے فیصلے کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ریفرنس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا ۔ دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے وکلا ءنے تاخیری حربے استعمال کئے تو ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سے روکنے کا حکم واپس لے کر جلد فیصلہ سنانے کا حکم جاری کر دینگے، عدالت نے واضح کیا کہ ٹرائل کورٹ میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس پر کارروائی جاری رہے گی ، صرف حتمی فیصلہ سنانے سے روک رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید