• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے281 ویں 3 روزہ عرس کا آغاز

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا مزار ـــ فائل فوٹو
شاہ عبدالطیف بھٹائی کا مزار ـــ فائل فوٹو

عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے281 ویں 3 روزہ عرس کا آج سے آغاز ہو گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا۔

انہوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کا کلام بھی سنا۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر آج صوبے بھر میں سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

معیشیت میں سندھ کا 90 فیصد حصّہ ہے: کامران ٹیسوری

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشیت میں سندھ کا 90 فیصد حصّہ ہے، آج سندھ بہت ساری مشکلات کا شکار ہے، سندھ میں بجلی، گیس، صحت اور تعلیم کےمسائل ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ عوام کے ریلیف کے لیے وزیرِ اعظم کو خط لکھا ہے اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بھی کہا ہے کہ وہ بھی وزیرِ اعظم کو خط لکھیں۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے سرمایہ دار زمیندار تھوڑا حوصلہ رکھیں ان کے لیے خوش خبری ہے، معاشی ٹیم اس وقت ملک میں کام کر رہی ہے، جلد ایسا وقت آئے گا جب صوبۂ سندھ میں ترقی ہو گی۔

گورنر نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے حیدرآباد کے نواحی علاقوں اور دریائےسندھ میں سیلابی صورتحال کا معائنہ بھی کیا اور ریلیف کے کام تیز کرنے کی ہدایت دی۔

اُنہوں نے اسٹاف کو متاثرہ علاقوں میں راشن بیگ فراہم کرنے، کھانےپینے اور دیگر اشیاء فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

خاص رپورٹ سے مزید