معروف بھارتی شاعر اور بالی ووڈ کے گیت نگار جاوید اختر کا کہنا ہے کہ ہنی ایرانی کے ساتھ شادی کی ناکامی انکی غلطی ہے اور اسے تسلیم کرنا بہت مشکل ہے۔
ایک نئی دستاویزی سیریز اینگری ینگ مین لیجنڈری اسکرین رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ تین حصوں پر مشتمل اس ڈاکیومینٹری سیریز میں دونوں مصنفین نے اپنے کیریئر، خاندان اور بچوں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔
اس موقع پر ہنی ایرانی سے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے 79 سالہ شاعر و گیت نگار جاوید اختر کا کہنا تھا کہ اس کی ناکامی کی ذمہ داری وہ قبول کرتے ہیں، کیونکہ اس تعلق کے ختم ہونے کے وہ ذمہ دار ہیں۔
اس ڈاکیومینٹری کی تیسری قسط میں جاوید اختر نے اس موضوع پر بات چیت کی اور کہا کہ ہنی ایرانی دنیا میں واحد فرد ہیں جنکے ساتھ ہونے والی ذیادتی کا ذمہ دار وہ خود کو سمجھتے ہیں۔
انکے مطابق اس شادی کی ناکامی کا 60 سے 70 فیصد کا خود کو ذمہ دار سمجھتا ہوں، اگر مجھ میں اتنی انڈر اسٹینڈنگ اس وقت ہوتی تو یہ سب کچھ نہ ہوتا، گو کہ یہ ماننا بہت مشکل ہوتا ہے، لیکن ایسا ہی ہے۔