کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملکی مارکیٹس میں امریکی ڈالر سستا اور سونا مہنگا ہو گیا، منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 278.30روپے سے کم ہو کر 278.20 روپے اور قیمت فروخت 278.55 روپے سے کم ہو کر 278.45روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 700روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گئی۔