کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ملک میں پندرہ پولیو کیسز کی تشخیص ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ان میں سےدو کیسز کا تعلق سندھ سے اور ایک کیس کا تعلق کراچی کے ضلع کیماڑی سے ہے،حافظ نعیم الرحمان، سیدمصطفی ٰ کمال اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے کہوں گا کہ پولیو فری پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دیںڈبلیو ایچ او کے تعاون سے اب پولیو کے قطروں کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ایف آئی پی وی بھی انجیکٹ کیا جا رہا ہے جس سے ان قطروں کی فعالیت بڑھ جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این جے وی اسکول میں پولیو مہم کے تحت چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے کے پلانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو، انسداد پولیو مہم کے انچارج ارشاد سودھر، روٹری کلب کے عزیز میمن اور دیگر متعلقہ افسران اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔