• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی سے منسوب اعترافی بیان سے کوئی تعلق نہیں: واثق قیوم عباسی، عمر تنویر بٹ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے کہا ہے کہ ہمارا 9 مئی سے منسوب اعترافی بیان سے کوئی تعلق نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی نے کہا کہ 9 مئی سے منسوب میرے اعترافی بیان سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے کہا کہ میرے نام سے منسوب 164 کا بیان جعلی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہمیں پُرامن جدوجہد کا درس دیا ہے، جس سیاست میں بانیٔ پی ٹی آئی نہیں اس میں ہم نہیں۔

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے وکیل فیصل ملک نے گفتگو کے دوران کہا کہ واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے کسی عدالت یا مجسٹریٹ کے سامنے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا، پراسیکیوشن نے ان سے متعلق 164 کا جو بیان عدالت میں جمع کرایا اس کی کوئی حیثیت نہیں،  واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کے اعترافی بیان سے متعلق درخواست عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

حاضری کے بعد سماعت ملتوی

علاوہ ازیں جج ملک اعجاز آصف نے راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اڈایلہ جیل) میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔

سابق وزیر غلام سرور خان، اعظم سواتی، واثق قیوم عباسی، عمر تنویر بٹ و دیگر ملزمان کی عدالت میں حاضری لگائی گئی۔

9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 12 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید