• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی قبول کر لی

بشکریہ امریکی میڈیا
بشکریہ امریکی میڈیا 

امریکی شہر شکاگو میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔

شکاگو میں جاری 4 روزہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کا آج آخری روز ہے جس سے مختلف رہنما خطاب کر رہے ہیں۔

پارٹی کنونشن سے نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ساتھ دیا ہے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی قوم کو ایک نیا مستقبل دوں گی۔

امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار نے کہا کہ اگر صدر منتخب ہوئی تو نیٹو اتحادیوں اور یوکرین کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جائے، میں ہمیشہ اسرائیل کے حق کے دفاع کے لیے کھڑی رہوں گی۔

کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 10 مہینوں میں جو کچھ ہوا وہ تباہ کن اور دل دہلا دینے والا ہے، صدر بائیڈن اور میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل محفوظ ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم کام کر رہے ہیں تاکہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائےاور غزہ میں مصائب ختم ہوں، کام کررہے ہیں تاکہ فلسطینی عوام اپنے وقار، سلامتی، آزادی،خود ارادیت کے حق کا احساس کر سکیں، شمالی کوریا کے کم جونگ اُن جیسے آمروں کا ساتھ نہیں دوں گی۔

خطاب کےدوران کملاہیریس نے ٹرمپ پر آمروں کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام بھی لگایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانتی ہوں کہ جمہوریت اور آمریت کے درمیان مستقل جدوجہد میں میرا مؤقف کیا ہے اور امریکا کا مقام کہاں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید