• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مسافر بس نیپالی دریا میں جا گری، 14 افراد ہلاک، 16 زخمی

--- تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
--- تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی مسافر بس نیپال کے دریا میں جا گری، جس سے تقریباً 14 بھارتی شہری ہلاک، 16 زخمی جبکہ متعدد افراد لا پت ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیپالی پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی مسافر بس نیپالی سیاحتی شہر پوکھرا سے دارالحکومت کٹھمنڈو جا رہی تھی کہ ضلع تاناہون میں بس کو حادثے پیش آیا۔

نیپالی پولیس کے مطابق بس میں 40 مسافر سوار تھے۔

ہلاک افراد کی لاشوں اور  زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید