• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہنشاہِ غزل غلام علی نے سائرہ پیٹر کو بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ دیا

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے شہنشاہ غزل غلام علی کے ہاتھوں بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ وصول کیا۔

شہنشاہ غزل غلام علی سمیت نامور موسیقار الطاف حسین طافو، سابق وفاقی وزیر جمال شاہ، پلے بیک گلوکار ترنم ناز، بشریٰ صادق، استاد فتح علی خان نے خراجِ تحسین پیش کیا۔

اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے اسٹار غلام علی سمیت تمام اساتذہ موسیقی کو پھولوں کا تحائف اور نذر پیش کی۔

اس موقع پر استاد غلام علی کا کہنا تھا کہ سائرہ پیٹر سوجھ بوجھ کے ساتھ گاتی ہیں، انہوں نے آج کی محفل میں بہت عمدہ پرفارم کیا۔

اس موقع پر محفلِ موسیقی میں سائرہ پیٹر نے مختلف زبانوں میں صوفی اوپیرا پیش کرکے گوالیار گھرانے کے کلاسیکل گائیکوں سے خوب داد سمیٹی۔

غلام علی نے سائرہ پیٹر کو بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ بھی پیش کیا۔ 

سابق وفاقی وزیر جمال شاہ نے بھی سائرہ کے ساتھ مل کر ایک گیت پیش کیا۔

معروف گلوکار کرم عباس اور گوالیار گھرانے کے دیگر کلاسیکل گائیکوں نے شاندار پرفارمنس دی، تقریب کے منتظم اور گلوکار روشن عباس نے میزبانی کے فرائض انجام دینے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید