• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھے انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس گیمز میں پاکستانی مسلح افواج کی ٹیم نے 5 تمغے جیتے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چوتھے انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی سروسز ٹیم نے 5 تمغے جیتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز کا انعقاد وینزویلا میں 16 سے 22 اگست تک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کے دستہ نے ٹریک، فیلڈ اور شوٹنگ ایونٹس میں حصہ لیا۔ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی سروسز ٹیم نے ایونٹ میں 5 تمغے جیتے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل اور 200 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ سونے اور چاندی کا تمغہ ایئر فورس کے چیف وارنٹ آفیسر معید بلوچ نے جیتا۔ 5 ہزار میٹر ریس میں کانسی اور 10 ہزار میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ آرمی کے محمد اختر نے جیتا۔ 

میٹر پسٹل شوٹنگ ریپڈ ٹیم ایونٹس کیٹیگری میں آرمی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ نائیک قاسم بلال، سپاہی اسماعیل خان اور سپاہی محمد راشد نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

قومی خبریں سے مزید