• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

صدر مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست اور سینیٹ کا اجلاس 27 اگست کو طلب کرلیا۔

صدر مملکت کی جانب سے طلب کیا جانے والا قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے ہوگا، جبکہ سینیٹ کا اجلاس27 اگست بروز منگل شام 5 بجے ہوگا۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی ذیلی شق ایک کے تحت طلب کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید