• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوار کی تعمیر کا تنازع، سابق ڈپٹی میئر حیدرآباد اور ٹریفک سیکشن انچارج میں جھگڑا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اے سیکشن تھانے کی حدود لطیف آبادنمبر 8میں صدیق پلازہ میں دیوار کی تعمیر کے تنازعہ پر ہفتہ کو سابق ڈپٹی میئر حیدرآباد وایم کیوایم کے رہنما سید سہیل مشہدی اورٹریفک سیکشن انچارج لطیف آباد مظفر بیگ کے درمیان جھگڑا ایک دوسرے پر مکوں سے حملہ ‘تھپڑ ماردیئے‘ایک اطلاع ہے کہ ایس او ٹریفک مظفر بیگ کا سر بھی جھگڑے کے دوران پھٹ گیااورایک ہاتھ کی ہڈی فریکچر ہوگئی ہے ۔ڈی ایس پی لطیف آباد مسعود اقبال نے کہاہے کہ معمولی جھگڑا ہواتھا۔

ملک بھر سے سے مزید