• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارے ہوئے شخص کو پنجاب کی ترقی کیوں نظر نہیں آتی، عظمیٰ بخاری

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان اور بشری بی بی کے درمیان زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پہ قبضے کی لڑائی چل رہی ہے،ہارے ہوئے شخص کو پنجاب کی ترقی کیوں نظر نہیں آتی۔ نند اور بھاوج کے درمیان یہ لڑائی نکاح کے فورا بعد سے جاری ہے۔بیرسٹر سیف نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں، ان کو پارٹی میں کوئی نہیں جانتا۔انھوں نے کہا ہارے ہوئے شخص کو پنجاب کی ترقی کیوں نظر نہیں آتی،ان کونہ تو بشری بیگم جانتی ہے اور نہ علیمہ خان۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ بیرسٹر صاحب آپ کو یاد ہوگا کہ نون میں سے شین نکالنے والا ایک بازیگر 40دن کا چلہ بھی کاٹ چکا ہے۔آپ اپنے جعلی مولا جٹ وزیراعلیٰ کی پرفارمنس قوم کو بتائیں۔ آپ لوگ صوبے کی قسمت بدلنے آئے تھے۔ علی امین گنڈا پور اور اسکے حواری دونوں ہاتھوں سے کے پی کے کے وسائل لوٹ رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید