• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے منفی اداکاری کو زیادہ دیکھا، سلیم معراج کی ”ہنسنا منع ہے“ میں دلچسپ گفتگو آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) فلم، ٹی وی اور سوشل میڈیا پر اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے نامور اداکار سلیم معراج نے کہا ہے کہ منفی کرداروں کے علاوہ بہت سارے مثبت کردار اداکر چکاہوں لیکن وہ لوگوں نے نہیں دیکھے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سلیم معراج کا مزید کہنا تھا کہ بچپن سے اداکاری کا شوق تھا، ایک سیگمنٹ میں مختصراً جوابات دیتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ مہوش حیات ماہرہ سے زیادہ پیاری ہیں، ہمایوں سعید عدنان صدیقی سے بہتر اداکار ہیں۔ سلیم معراج کا کہنا تھا کہ انٹرویو لینا بہت مشکل جبکہ دینا اِنتہائی آسان کام ہے۔ نامور اداکار کے ساتھ مزاح اور معلومات سے بھری گفتگو ناظرین اتوار کی شب 11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید