لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گلبہارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ،تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ حضرت امام حسین کے چہلم سے ایک روز قبل پیش آنے والاواقعہ کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کی اس سازش کاحصہ ہے، جس کا مقصد ایک بار مذہبی منافرت کی آڑ میں کراچی کے عوام کو لڑایا جائے، ہم نے طویل محنت سے کراچی میں جو مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پید ا کی ہے اسے کسی قیمت پر ختم نہیں ہونے دیا جائے گا،رابطہ کمیٹی نے کار کنوں اور رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ امن کے قیام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں، رابطہ کمیٹی نے کراچی کے تمام فقہوں اورمسلکوں کے ماننے والے عوام سے ہاتھ جوڑ کراپیل کی ہےکہ خدارا فسادکی ان سازشوں کوسمجھیںاپنے اپنے عقائد پر قائم کررہتے ہوئے فرقہ وارنہ ہم آہنگی، برداشت اور رواداری کی فضاکوفروغ دیں۔