• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سمیت 3 افسران تبدیل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹوسمیت تین افسروں کوتبدیل کردیاگیا،تبدیل ہونیوالوں میں آفتاب احمد باجوہ ، مظہر اقبال اسلم پنجوتھا اور ثمرہ جبین شامل ہیں ،حکومت پنجاب نے سینٹرل جیل راولپنڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد باجوہ کوسیکورٹی آفیسرمیل پنجاب پریژنزسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو مظہر اقبال اسلم پنجوتھاکو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس ڈیرہ غازی خان اور لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی ثمرہ جبین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس بہاولپور تعینات کردیا،مظہر اقبال اسلم کو دوماہ پہلے 25جون کو محمداکرم کی جگہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل لگایاگیاتھا۔

اہم خبریں سے مزید