• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کا مقدمہ، شکیب کو پاکستان سے واپس بنگلادیش بلائے جانے کا امکان

لاہور (نمائندہ جنگ)بنگلا دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کے مقدمے اور ان کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بھجوائے جانے کے بعد آل راؤنڈر کے لیے مشکلات مزید بڑھنے لگی ہیں۔شکیب الحسن کو ڈھاکا میں فیکٹری ملازم کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، قتل کےمقدمے پر وکیل محمود عالم نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو لیگل نوٹس بھجوایا ہے۔وکیل کی جانب سے بی سی بی کو بھجوائےگئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہےکہ شکیب الحسن کو تحقیقات کے لیے واپس بنگلادیش بلایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید