سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے پاکستانی وزارتِ مذہبی امور کو حج 2025ء سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری بھیجی ہے۔
ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے بھیجی گئی ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہوسکیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِحج کی اجازت دی جائے گی۔
ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ گردہ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔
اُنہوں نے بتایا کہ ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلاً تپِ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو بھی سفرِحج کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا اور پولیو کی ویکسین لگوانا لازمی ہو گا۔