• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطفال انجُمنوں کا تاریخی ماتمی جلوس کل برآمد ہوگا

کراچی (پ ر )انجینئر وسیم عابدی کے مطابق اطفال انجُمنوں کا تاریخی ماتمی جلوس بروز اتوار بتاریخ یکم ستمبر شام 4 بجے بمقام امام بارگاہ خیرالعمل روڈ بلاک 20 انچولی سوسائٹی سے برآمد ہوگا ۔ جس میں شہر کی اطفال انجمنیں شرکت کرینگی مجلس سے خطاب ماسٹر سید محمد ابراہیم حسنی کرینگے جلوس کے اختتام پر انجمن ذوالفقار حیدری مزمل رضوی کی نوحہ خوانی پر زنجیر و قمہ کا ماتم برپا کرےگی ۔ جنرل سیکرٹری شاہد رضوی نے مومنین و مؤمنات سے اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کی درخواست کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید