• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی، میئر و دیگر کو جواب کیلئے آخری مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کے خلاف میئر کراچی اور دیگر فریقین کو 10 ستمبر کو جواب کے لئے آخری مہلت دیدی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جواب جمع کرانے کے لئے آخری مہلت دے رہے ہیں، جمع نہ کرایا گیا تو کیس سن کر فیصلہ کردیں گے۔ عدالت نے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس وصولی پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ کے روبرو بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے تحریری جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی گئی ۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلوں کی وصولی کے لئے 5 ستمبر کی تاریخ دی گئی ہے، سندھ حکومت جواب جمع نہیں کرارہی تو حکم امتناع جاری کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید