• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سمندری لہروں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روکنے اور تفریح کے لئے آنے والوں کےسمندر میں نہانے پر 29اگست سے 31اگست کے لیے پابندی عائد کردی، دفعہ 144کے تحت پابندی کےنوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ علاقہ ایس ایچ او کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کرنے کا اختیار ہوگاکمشنرنے تمام ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیئے الرٹ رہیں اور صورتحال پر نظر رکھیں ضروری اقدامات کریں فیلڈ میں موجود رہیں اور اپنی لوکیشن سے آگاہ سے رکھیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید