• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 سالہ بچی کا گینگ ریپ اور قتل کیس، ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 12سالہ بچی کا گینگ ریپ اور قتل کا کیس ،عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم وقار کو عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ ملزم کا ڈی این اے کرانا ہے مزید تفتیش کرنی ہے ،ملزم کے وکیل کا عدالت میں کہناتھا کہ ملزم کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزم پر تشدد کیا گیا ہے ،تفتییشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گذشتہ روز کینٹ اسٹیشن کے قریب بس ٹرمینل سے گرفتار کیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید