• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہر چورنگی، نجی مال کے افتتاح پر شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی، لوگوں نے دھاوا بول دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جوہر چورنگی کے قریب نجی مال کے افتتاح پر شدید بد نظمی اور ہنگامہ آرائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر جوہر چورنگی کے قریب واقع نجی مال کے افتتاح کے موقع پر ہزاروں شہری جمع ہو گئے۔لوگوں کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگوں نے مال پر دھاوا بول دیا جس کے بعد مال کو بند کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مال کے بند ہونے کی وجہ سے کچھ شرانگیز متحرک ہوئے جنہوں نے پتھراؤ کرنے کی کوشش کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید